15 مئی 2014 - 12:58
ايران اور پانچ جمع ايک کے مذاکرات

ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان، ويانا ميں بدھ سے شروع ہونے والے مذاکرات، جمعرات کو بھي جاري رہے -

ابنا:رپورٹوں ميں بتايا گيا ہےکہ ويانا ميں ايران اور پانچ جمع ايک کے ايٹمي مذاکرات جمعے تک جاري رہيں گے. يورپي يونين کي خارجہ پاليسي کي انچارج کيتھرين ايشٹن کے ترجمان مايکل مين نے ايران اور پانچ جمع ايک کے درميان ايٹمي مذاکرات کے پہلے روز ہونے والي بات چيت کو انتہائي مفيد اور نتيجہ بخش قرار ديا ہے- مايکل مين نے کہا کہ ايران اور پانچ جمع ايک حتمي اور جامع سمجھوتے کے حصول تک باہمي بات چيت پر مصمم ہيں-
 اطلاعات کے مطابق ان مذاکرات کے دوران فريقين کويورنيم کي افزودگي، ايران کے ايٹمي مراکز کے مستقبل اور ايران پر عائد پابنديوں کو بتدريج نرم کرنے کي غرض سے ايک واضح  نظام الاوقات پر متفق ہونا چاہيے-
حتمي سمجھوتے کے حصول کا مقصد فريقين کے لئے ايک ايسے قابل قبول دائرہ کار کو معين کرنا ہے جو بيک وقت دو اہداف کو پورا کرسکے-
ان ميں سے ايک ايران کے ايٹمي پروگرام کے بارے ميں اعتماد سازي ہے اور دوسرا ہدف اين پي ٹي کے تحت ايران کے ايٹمي حقوق کے پيش نظر ايران کے جوہري پروگرام کے لئے روڈ ميپ تيار کرنا ہے- لہذا مذکورہ سمجھوتے سے قبل اس کے مسودے ميں اراک کے بھاري پاني کے ريکٹر، فوردو ايٹمي پلانٹ اور ايران کي موجودہ اور آئندہ کي ضروريات کو، يورنيم کي افزودگي اور تحقيقاتي ريکٹر کے لئے ايٹمي ايندھن کي فراہمي سے متعلق ہونے والي بات چيت کے دوران طے کرنا ہے-
بہرحال اس وقت مذاکرات ايک اہم اور دشوار مرحلے ميں پہنچ گئے ہيں- اس کے ساتھ ہي امريکا اور صيہوني لابي بھي مذاکراتي عمل ميں رکاوٹ ڈالنے کے لئے سرگرم ہوگئي ہے،  چنانچہ امريکي وزير جنگ چيک ہيگل سعودي عرب کا دورے ميں عرب حکومتوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس ميں ايران کے خلاف عرب حکومتوں کو متحد ہونے کي نصيحت کرنے کے بعد،  جمعرات کے روز مقبوضہ فلسطين پہنچے ہيں -
 صيہوني حکومت جو مشرق وسطي ميں واحد ايٹمي طاقت ہے، ايران کے پرامن جوہري پروگرام کو ايٹمي خطرہ ظاہر کرنے پر تلي ہوئي ہے-
بنابريں ايران اور پانچ جمع ايک کے درميان ايٹمي مذاکرات ميں ، مختلف عوامل دخيل ہيں لہذاسياسي  حوالےسے ممکن ہے کہ مذاکراتي عمل مخرب اور انتہا پسند عناصر سے متاثر ہو جائے-

.......

/169